کراچی: پاکستان سمیت شمالی نصف کرے میں آج سال کا سب سے چھوٹا دن تھا جبکہ رات طویل ترین ہوگی-
باغی ٹی وی:محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج رواں سال کا سب سے چھوٹا دن ہونے کے ساتھ آج کی رات رواں سال کی طویل ترین رات ہے، آج طلوع آفتاب صبح 7 بج کر 12 منٹ پر ہوا اور آج غروب آفتاب شام 5 بج کر 48 منٹ پر ہوگا، آج دن کا دورانیہ 10گھنٹے سے زائد پر مبنی ہوگا جب کہ آج رات کا دورانیہ 14 گھنٹے ہوگا۔
یہ موقع ہر سال دسمبر کے مہینے میں آتا ہے اور اس کی تاریخیں 20 سے 23 دسمبر تک کسی بھی دن ہوسکتی ہیں 21 جون کو رواں سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات تھی وہ موقع جب شمالی نصف کرے اور سال کی طویل ترین رات ہو تو اسے فلکیات کی زبان میں ’’انقلابِ سرما‘‘ (winter solstice) یا ’’انقلابِ شمالی‘‘ (Northern solstice) بھی کہا جاتا ہے۔
گزشتہ 6 ماہ یعنی 22 جون سے پاکستان سمیت شمالی نصف کرے میں دن کے دورانیے میں کمی آرہی تھی مگر اب معاملہ الٹا ہوجائے گا یعنی دن کا دورانیہ بتدریج بڑھنے لگے گا،راس الجدی کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ یہ بنیادی طور پر موسم سرما کے آغاز کا پہلا دن ہے جس کا آغاز پاکستان سمیت کچھ ممالک میں 21 جبکہ کچھ میں 22 دسمبر کو ہوگا۔
سائنس کے مطابق یہ وہ موقع ہوتا ہے جب سورج سب سے زیادہ جنوب میں ہوتا ہے اور برج جدی سے گزر رہا ہوتا ہےجنوبی نصف کرے میں صورتحال الٹ ہوتی ہے جہاں 21 یا 22 دسمبر سال کا طویل ترین دن ہوگااس خطے میں ارجنٹینا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا جیسے ممالک موجود ہیں جہاں دنیا کی محض 10 فیصد آبادی مقیم ہے شمالی نصف کرے میں سال کا سب سے چھوٹا دن 20 سے 24 دسمبر کے درمیان ہوتا ہے، مگر 21 یا 22 دسمبر زیادہ عام تاریخیں ہیں۔