سال نو کے آغاز پر آصفہ بھٹو نے قوم سے بڑی اپیل کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سال نو کے آغاز پر سابق وزیراعظم بے نظیر کی بیٹی آصفہ بھٹو میدان میں آ گئیں
آصفہ بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہری نئے سال کے آغاز پر ہوائی فائرنگ کے عمل میں حصہ نہ لیں،ہوائی فائرنگ سے کوئی معصوم کی زندگی ضائع ہوسکتی ہے،
When the clock strikes midnight, don’t indulge in aerial firing! Your stray bullet could end an innocent life. Please don’t make your celebration a cause for grief for someone else. #CelebrateResponsibly
— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) December 31, 2020
آصفہ بھٹو نے شہریوں سے سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہوئی فائرنگ کرکے جشن کو کسی دوسرے کے غم کی وجہ نہ بنائیں،
دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے سال نو پر ہوائی فائرنگ سے متعلق ایک اور حکم نامہ جاری کردیا، اے آئی جی نےکہا کہ صرف فائرنگ نہیں اسلحے کی نمائش پر بھی کارروائی ہوگی۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کراچی غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ کراچی پولیس نے ذمہ دار شہریوں سے واٹس ایپ کے ذریعے مدد مانگی ہے، انہوں نے فائرنگ کی اطلاع اور ویڈیو دینےکےلیے واٹس ایپ نمبر 034535142770 جاری کیا ہے۔
غلام نبی میمن نے کہا کہ فائرنگ کی اطلاع سب سے پہلے ون فائیو مددگار کو دی جائے گی، شہری خود کو محفوظ رکھتے ہوئے ایسے عناصر کی ویڈیو بنائی اور کراچی پولیس کے جاری کردہ نمبر پر بھیجیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سال نو کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سال نو کی آمد کے حوالے سے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ہدایات جاری کردیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ سال نو کی آمد پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کلئےس فول پروف سیکیورٹی اقدامات ہونے چاہئیں، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کخلا ف بلا تفریق کارروائی کی جائے اور ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں،پولیس امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصرکخلا ف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے،امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کلئےو پولیس جانفشانی اور تندہی سے فرائض سرانجام دے۔