اسلام آباد: ساس بہو کے مابین 10 تولہ سونے کا جھگڑا سپریم کورٹ پہنچ گیا۔
باغی ٹی وی : چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 10 تولہ سونے کے جھگڑے کے کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیس میں دونوں جانب سے خواتین کیوں ہیں، ساس کا اس کیس سے کیا تعلق بنتا ہے؟، ساس کے وکیل ذوالفقار نقوی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ یہ ساس بہو کے درمیان 10 تولہ سونے کا جھگڑا ہے۔
چیف جسٹس نے سوال کیا کہ بہو کو طلاق ہو چکی ہے؟ وکیل ذوالفقار نقوی نے جواب دیاکہ طلاق ہو چکی ہے، بہو کے 3 بچے ہیں چیف جسٹس نے حق مہر پوچھا جو 2 ہزار بتایا گیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 3 بچوں کی ماں کو 10 تولہ سونا دینے میں کیا مسئلہ ہے اور ساس کی اپیل خارج کر دی۔