سات سالہ بچی نے کرونا کو شکست دے دی

0
51

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سات سالہ بچی نے کرونا کو شکست دے دی

خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والی ایک سات سالہ شامی بچی کم عمر مریضوں میں سے ایک ہے، سات سالہ بچی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد اسے ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، اس بچی نے کرونا کو شکست دے دی ہے.

بچی کو 14 اپریل کو بخار اور کھانسی کی شکایت پر ہسپتال داخل کروایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں کے کہنے پر اسکا کرونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا جو مثبت آیا تھا

بچی کو ہسپتال میں الگ ایک ہفتے تک رکھا گیا تھا، جمعرات کو بچی کو ہسپتال سے گھر روانہ کر دیا گیا ہے، اس موقع پر ہسپتال عملے کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا .بچی کا 3 بار ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا، اب بچی گھر میں 14 روز قرنطینہ میں گزارے گی.

بچی کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب اس کے ٹیسٹ کے رپورٹ آئی تو ہم پریشان ہو گئے کہ اسکا علاج کیسے کریں گے لیکن ہم نے اسے کچھ ادویات دیں اور وہ جلد ٹھیک ہو گئی، دو قسم کی اینٹی بائیوٹکس اور اینٹی سوزش کی دوائی ہم نے دی تھی اسکے علاوہ اور کوئی دوا نہیں دی.

Leave a reply