وزیراعظم کا ویژن ……سات واش روم کھول دئیے گئے، خبرپڑھ کر ہوں حیران

0
56

پاکستان سول ایسوسی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کراچی میں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر سات واش روم کھول دئیے گئے. وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق تمام ائیرپورٹس پر مسافروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں .

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ "پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت کے لیے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اندرون ملک آمد (ڈومیسٹک ارائیول ) کے لاءونج میں حال ہی میں تعمیر کیے گئے سات واش رومز استعمال کے لیے کھول دئیے ہیں جن میں تین واش رومز خواتین اور چار مر د حضرات کے لیے ہیں ۔ دونوں واش رومز ایریا میں وضو کے لیے علیحدہ علیحدہ جگہ بنائی گئی ہے ۔ ”

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ "وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق تمام ائیرپورٹس پر مسافروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ نئی ایوی ایشن پالیسی کی روشنی میں ائیرپورٹس کو زیادہ سے زیادہ مسافر اورماحول دوست بنایا جارہا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ صاف اور سرسبز پاکستان مہم کے تحت ائیرپورٹس پر صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جارہا ہے اور شجرکاری مہم بھرپور انداز سے جاری ہے ۔ ”

Leave a reply