قصور
الہ آباد میں سات سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش ملزم فرار مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق الہ آباد میں سات سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم فرار ہقگیا
جبکہ پولیس نے مقدمہ درج تفتیش شروع کر دی الہ آباد کے نواحی گاؤں سریسر ہٹھاڑ کے رہائشی شبیر احمد نے الہ آباد پولیس کو درخواست دی کہ ملزم غفار نے میرے سات سالہ بیٹے کو دوپہر تین بجے کے قریب ورغلا کر اپنے قریبی خالی مکان میں لے گیا اور لڑکے کی شلوار اتار کر فحش حرکات کرتا رہا اور زیادتی کی کوشش کی الہ آباد پولیس نے مقدمہ نمبری 452/20 درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے پولیس نے ملزم کے بھائی کو حراست میں لے لیا ہے

سات سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش، قصور میں ایک اور واقعہ پیش آگیا
Shares: