سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیل کی طرف سے وحشیانہ بمباری کی مذمت کرتے ہیں

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو ظلم ڈھانے سے کوئی روکنے والا نہیں ،امت مسلمہ آج متحد نہیں دکھائی دیتی ہے،پاکستان کلمے کے نام پر آزاد ہوا تھا ،کلمہ ایک واحد چیز تھی جس پر بر صغیر کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا گیا ،مسلمانوں نے یہ خطہ اس لیے حاصل کیا یہاں کلمے کا نظام حاصل کریں ،ہم دنیا کے تمام چیلنجز سے خود کو علیحدہ نہیں کر سکتے ،ہمارے سیاسی اختلافات ہیں لیکن فلسطین کے معاملے پر پوری امت مسلمہ کو متحد کریں گے

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آنے والا وقت ایم کیو ایم کا ہے اب کراچی سے پورا پاکستان چلے گا ،پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں فین کلب ہے، عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں،پیپلز پارٹی نے اٹھارویں ترمیم کے نام پر تمام اختیارات اور وسائل ہڑپ کر لیے،اگر 22 ہزار ارب ایمانداری سے خرچ ہوجاتے تو سندھ کو کئی مرتبہ دوبارہ تعمیر کیا جا سکتا تھا لیکن آپکے ٹیکس کے پیسوں سے دوبئی میں جاگیریں خریدی جا چکی ہیں

جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب

اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال

ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے. مصطفیٰ کمال

Shares: