قصور
پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے لوگ سخت پریشان لوگوں کا کہنا ہے کہ بحران مصنوعی اور حکومتی ملی بگھت سے تھا
تفصیلات کے مطابق کل رات سے گورنمنٹ نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر دیا ہے جو کہ انتہائی کرب ناک بات ہے پہلے یکم تاریخ تک اضافے کیلئے انتظار کیا جاتا تھا مگر اب اچانک چند گھنٹوں میں ہی اضافہ کر دیا گیا ہے ابھی چند دن قبل ہی گورنمنٹ نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا عندیہ دیا تھا مگر اب عجلت میں بہت زیادہ بڑھا دیں
لوگوں کا کہنا ہے کہ بلیک مارکیٹنگ مافیا اور گورنمنٹ نے مل کر پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کیا اور عوام کو ذلیل کیا اگر حکومت کی روش ایسے ہی رہی تو گورنمنٹ مذید نہیں چل سکے گی
رپورٹ غنی محمود قصوری

Shares: