ابھی کلبھوشن یادیو کے کسی بھی کردار کا حصہ بننے کے لیے تیار نہیں ، صبا قمر نے خاموشی توڑ دی
کراچی: میں ابھی کلبھوشن یادیوکے سلسلے میں بننے والی کسی بھی فلم کے کسی بھی کردار کا حصہ نہیں بننا چاہتی ،صبا قمر نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بارے میںجو خبریںپھیلائی جارہی ہیںوہ من گھڑت ہیں،
فلم کلبھوشن یادیومیں کردار کے حوالے سے نفی میںجواب دیتے ہوئے صبا قمر نے اپنی ٹویٹ میں ایک ویب سائٹ میں کام کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کا اسکرین شارٹ شیئر کیا اور تردید کرتے ہوئے کہا کہ اکثر میرے پیٹھ پیچھے ہونے والے مزاحیہ واقعات کا مجھے پتا چلتا ہے کہ میں نے ایک اور فلم سائن کرلی ہے جس کا مجھے خود بھی پتا نہیں ہوتا۔
It’s always so funny to know that behind my back I have signed another film that even I am not aware of! 😂
Honestly If i do a film I will tell all of you myself that’s what i am here for. I am only doing Kamli for now, so stop posting fake news for the sake of ratings only! 🙏🏻 pic.twitter.com/JzRtCGUuFc— Saba Qamar (@s_qamarzaman) September 15, 2019
اگر میں کوئی فلم کروں گی تو خود سب کو بتاؤنگی جس کے لیے میں خود یہاں موجود بھی ہوں۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میں اس وقت فلم ’کملی‘ کر رہی ہوں اس لیے برائے مہربانی ریٹنگ کی وجہ سے جھوٹ پر مبنی خبریں شائع کرنے سے اجتناب کریں۔