مزید دیکھیں

مقبول

محبت ہر انسان کی ضرورت ہے صبا قمر

معروف اداکارہ صبا قمر جنہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی لیکن انہوں نے ہمیشہ محبت اور محبت کی ضرورت پر بات ضرور کی ہے ، انہوں نے کئی بار یہ بھی اعتراف کیا کہ ان کو کوئی شخص پھول بھیجتا ہے اور وہ اسکو پسند کرتی ہیں لیکن کبھی بھی انہوں نے اس شخص کا نام نہیں‌بتایا نہ ہی یہ بتایاکہ اس شخص سے انکو محبت کس لیول کی ہے. صبا قمر نے حال ہی میں‌ایک ٹی وی شو میں شرکت کی اس میں‌انہوں نے محبت پر بات کی انہوں نے کہا کہ کسی کی محبت میں گرفتار ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر شخص کو ایک خاص انسان کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے، جس کے بغیر وہ رہ نہیں سکتا۔

ٹی وی شو میں میزبان کے سوال پر صبا قمر نے کہا کہ پھول پیار کرنے والے دیتے ہیں، مجھے پیار بھی بہت ملا ہے اور پیار کرنے والے بھی ہیں لیکن ایک انسان ہے جو ہر پیار پر بھاری ہے۔ انہوں نے کہا ہم انسانوں کو کسی خاص انسان کی ہمیشہ ضرورت ہے، کوئی انسان کسی کے بغیر رہ نہیں سکتا۔ ایک سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ آج کل بہت خوش ہیں اور پرسکون زندگی گزار رہی ہیں۔صبا قمر کب شادی کررہی ہیں اس حوالے سے انہوں نے اپنے کسی بھی انٹرویو میں کچھ نہیں کہا.

اشنا شاہ طلاق یافتہ عورت کا کردار کرنے کی خواہش کیوں رکھتی ہیں؟

کیلاش کھیر شاہ رخ خان کی فلم جوان دیکھ کر رو پڑے

امیتابھ بچن نے فلم قلعی کے سیٹ پر زخمی ہونے کےوقت کو کیا یاد