قصور
تحصیل چونیاں کے قصبے الہ آباد کے نواح میں پرامن گاؤں تلونڈی میں غریب سے انوکھی زیادتی
بے بسی اور غریب ہونے کا انجام معمولی لڑائی جگھڑا سابق چئیرمین یونین کونسل تلونڈی اور صوبائی امیدوار میاں منور طاہر نے محنت کش محمد اقبال عرف باو کے بیٹے کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کروا کر پولیس کے حوالے کردیا

تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواحی گاؤں تلونڈی ویر کے نو روڑ پر گاڑی کے سامنے چارہ والی ریڑھی آنے پر کار سوار سابق چئیرمین یونین کونسل تلونڈی میاں منور طاہر اور ریڑھی والے نوجوان کے درمیان تلخ لفظوں میں بات ہوئی جس پر معاملہ لڑائی جھگڑے تک پہنچ گیا ریڑھی پر چارہ لوڈ کر کے آنے والے نوجوان ابرار نے سابق چئیر مین کے ساتھ برابر میں گالم گلوچ کی جس پر سابق چئیرمین میاں منور طاہر اور ریڑھی والے ابرار کے درمیان لڑائی اس نوبت تک پہنچ گئی کہ گتھم گتھا ہو گئے جسکے نتیجہ میں سابق چئیرمین یوسی تلونڈی کے مطابق میری قمیض پھٹ گئی اور ریڑھی والے نے مجھ سے ذیادتی کی ہے
سابق چئیرمین کی مدعیت میں ملزم ابرار کے خلاف ڈکیتی کی واردات کا تھانہ الہ آباد میں مقدمہ درج کروا دیا دوسری جانب ملزم ابرار کے والد محمد اقبال عرف باو نے ویڈیو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ سابق چئیرمین صوبائی امیدوار میاں منور طاہر کا تعلق بڑے افسران سے ہے اور ہم کمزور غریب ہیں میاں منور طاہر کی گاڑی کا نقصان بھی نہیں ہوا اسکے باوجود انھوں نے میرے بیٹے کے خلاف تھانہ الہ آباد میں بے بنیاد ڈکیتی جھوٹی ایف آئی آر کروا دی ہمارے ساتھ ذیادتی ہورہی ڈکیتی کا مقدمہ بالکل جھوٹا ہے بااثر اور تعلق کی بنیاد پر میاں منور طاہر نے یہ مقدمہ درج کروایا ہے ۔۔میری وزیر اعلی پنجاب اور ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت سے اپیل ہے کہ اس من گھڑت اور انتقامی طور پر کروائی جانے والی ڈکیتی کی جھوٹی ایف آئی آر کو خارج کیا جائے تاکہ مجھے انصاف مل سکے

Shares: