سابق ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کی اہلیہ لٹ گئیں، پولیس علاقے کے تعین میں مصروف،مقدمہ درج نہ کیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں سابق ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کی اہلیہ اور بیٹے سے ڈکیتی کی سنگین واردات ہوئی ہے
مسلح ڈاکو خاتون سے پہنے ہوئے زیورات، دس چوڑیاں نقدی اور پرس چھین کر فرار ہو گئے،واردات تھانہ نصیر آباد راولپنڈی اور تھانہ شمس کالونی اسلام آباد کے علاقوں کے سنگم پر ہوئی ،24 گھنٹے گزرنے کے باوجود جڑواں شہروں کی پولیس علاقے کا تعین نہ کرسکی نہ ہی ایف آئی آر درج کی گئی
سابق ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب رزاق اے مرزا کا کہنا ہے کہ پولیس کو واردات کرنے والے ملزمان کی تصاویر تک نکلوا کر دے دیں ،تھانہ نصیر آباد کو اطلاع پر فوری ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو ٹریس کرنا چاہیے تھا حدود کا تنازعہ کھڑا کرکے رولنگ سٹون بنا دیا گیا
سابق ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل رزاق اے مرزا کے بیٹے و مدعی مقدمہ رضوان اے مرزاخود بھی ایڈوکیٹ ہیں ، سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی اہلیہ اور بیٹے سے سنگین واردت پر پولیس کی سرد مہری ہر وکلا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی








