سابق کور کمانڈر کراچی جنرل (ر) مظفر حسین عثمانی دوران سفر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

0
40

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق کور کمانڈر کراچی جنرل (ر) مظفر حسین عثمانی کی دوران سفر دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی ہے

شہ قائد کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں ایک گاڑی سے سابق کور کمانڈر جنرل (ر) مظفر حسین عثمانی کی لاش ملی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق خیابانِ سحر میں کار سے ایک لاش ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو فوری طور پر پی این ایس شفاء اسپتال منتقل کیا گیا

ایس پی کلفٹن کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل مظفر حسین عثمانی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ،

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی جنرل مشرف دور میں ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف تھے۔لیفٹنٹ جنرل (ریٹائرڈ) مظفرحسین عثمانی پاک فوج کے ایک باصلاحیت افسر تھے جو کراچی کے کور کمانڈر اور ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدوں پر فائز رہے۔ وہ 1944 میں ہندوستان کے علاقے مراد آباد میں پیدا ہوئے اور ان کے خاندان نے 1947 میں پاکستان ہجرت کی۔ 1966 میں انہوں نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔ وہ پاک فوج کی دو کورز (کراچی اور بھاولپور) کے کمانڈر رہے جس کے بعد ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے تک پہنچے تھے

Leave a reply