سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان وفات پا گئے ہیں
سابق چیئرمین پی سی بی شہر یار خان علیل تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے، آج انکی موت ہوئی ہے، شہریار خان کی عمر 89 برس تھی، انکی میت کو آج شہر قائد کراچی لے جایا جائے گا جہاں انکی نماز جنازہ ادا کی جائیگی بعد ازاں تدفین بھی کراچی میں ہی ہو گی
شہریار خان دو مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہے، شہریار خان سابق سفارت کار بھی تھے اور وہ سیکرٹری خارجہ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں، شہر یار خان کی موت پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سمیت دیگر نے افسوس کا اظہار کیا ہے،