سابق چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ وفات پا گئے
اعجاز بٹ کی موت لاہور میں ہوئی، اعجاز بٹ کی عمر 85 برس تھی ان کے داماد عارف سعید نے انکی وفات کی اطلاع دی وہ طویل عرصے سے بیمارتھے ۔ انکے نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ، چیئرمین پی سی بی زکا اشرف نے اعجاز بٹ کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے،
اعجاز بٹ 2008 سے لے کر 2011 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رہے ،دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے اعجاز بٹ سابق ٹیسٹ کرکٹر بھی رہ چکے ہیں اور پاکستان کی جانب سے 8 ٹیسٹ میچز بھی کھیل چکے ہیں
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین و سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اعجاز بٹ کی کرکٹ میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کے مغفرت اور درجات بلند کرے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین و سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز بٹ کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا








