سابق چیئرمین ٹیوٹا کی وفات پر اظہار تعزیت کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

0
45

سابق صدر لاہور چیمبر اور سابق چیئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ایوان لاہور چیمبر کے سابق صدر اور سابق چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے ،عرفان قیصر شیخ کی تاجر برداری کے مسائل کے کےلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ،عرفان قیصر شیخ نے بطور چیئر مین ٹیوٹا بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں ،ان کے دور میں ٹیوٹا سے ہزاروں بچے ہنر مند بننے میں کامیاب ہوئے ،یہ ایوان عرفان قیصر شیخ کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتا ہے ، یہ ایوان عرفان قیصر شیخ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کےلئے دعا گو ہے

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہرمنظور چودھری اور ایگزیکٹو کمیٹی نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر عرفان قیصر شیخ کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ عرفان قیصر شیخ کی ناگہانی وفات پر ساری کاروباری برادری صدمے کے عالم میں ہے، انہوں نے بطور صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صنعت، تجارت، کاروباری برادری کے لیے اور سماجی شعبے میں جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔

Leave a reply