ایف آئی اے نے سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کو طلب کرلیا ہے
اینٹی کرپشن سرکل ایف آئی اے لاہور زون نے سابق چیئرمین واپڈا کو طلبی کا نوٹس بھجوا دیا ہے، سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کو بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے خلاف ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی شکایت پرانکوائری درج ہے، واپڈا اتھارٹی پرملکی خزانےکو 1454 ملین روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں،ایف آئی اے کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں مزید کہا گیا کہ آپ 22 مارچ کوایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوں اور دستاویزات اورشواہدکی روشنی میں اپنی پوزیشن واضح کریں.
یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے اگست 2016 میں چیئرمین واپڈا تعینات کیا تھا اور بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ان کی مدمت ملازمت میں توسیع کر دی تھی۔