سابق چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم چل بسے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق چیف الیکشن کمشنر اور سابق اٹارنی جنرل جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم وفات پا گئے،فخر الدین جی ابراہیم کی نماز جنازہ نور باغ میوہ شاہ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ انکی نماز جنازہ آج شام سات بجے اد اکی جائے گی.
فخر الدین جی ابراہیم کافی عرصے سے علیل تھے اور کراچی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے،
جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم مختلف اہم عہدوں پر فائز رہے وہ 2012 سے 2013 تک چیف الیکشن کمشنر رہے اور بطور چیف الیکشن کمشنر ان کی سربراہی میں 2013 کے عام انتخابات ہوئے۔
فخر الدین جی ابراہیم سپریم کورٹ کے جج کے علاوہ، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، گورنر سندھ، اٹارنی جنرل اور وفاقی وزیر قانون کے عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں ۔1981 میں سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج بھی رہے۔ گورنر، اٹارنی جنرل اور وزیر قانون کے عہدوں سے انہوں نے حکومت سے اختلافات کے بعد استعفیٰ دیا۔








