سابق چئیرمین پیمرا کی ایف آئی آئی طلبی کے نوٹس پر عدالت کا بڑا حکم

0
33

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق چئیرمین پیمرا کی ایف آئی آئی طلبی کا معاملہ ،‏سابق چیئرمین پیمرا ابصارعالم کی ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹسز کے خلاف درخواست‏ پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابصار عالم کو جاری کیا گیا ایف آئی اے کا نوٹس معطل کردیا‏ ،عدالت نے تفتیشی افسر کو تمام دستیاب مواد سمیت 7 اپریل کوعدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی

واضح رہے کہ سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کو ایف آئی اے نے طلبی کا نوٹس بھیجا تھا جس کو عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا ابصار عالم کی جانب سے دائر،درخواست میں وفاق بذریعہ سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی سائبر کرائم اور انسپکٹر مظہر شاہ کو فریق بنایا گیا ۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ ایف آئی اے نے شکایت کی کاپی فراہم کئے بغیر پیش ہونے کا نوٹس دیا جو مقررہ وقت گزرنے کے بعد موصول ہوا،نوٹس چیلنج کرنے کیلئے پٹیشن ڈرافٹ کرنے کے مرحلے میں تھی کہ طلبی کا دوسرا بغیر تاریخ کے نوٹس ملا ، سینئر صحافی کا درخواست میں مزید کہناتھاکہ ایف آئی اے کو شکایت کی کاپی اور اس کے ساتھ جمع کرایا گیا مٹیریل فراہم کرنے کا کہا مگر جواب نہیں دیا گیا،اگر شکایت کی کاپی اور متعلقہ مواد شیئر کیا جائے تو انکوائری میں پیش ہونے کو تیار ہوں

ابصار عالم کی جانب سے عدالت میں درخواست میں کہا گیا کہ حکومتی پالیسیوں سے اختلاف اور تنقید کے باعث آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، تجربہ کار صحافی، ممبر پی ایف یو جے اور سابق چیئرمین پیمرا ہوں، انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھاتا ہوں، سائبر کرائم قوانین کے غلط استعمال کی کوشش کی جا رہی ہے،ہمیشہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کیلئے آواز اٹھائی، قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کی بات کی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے کے نوٹسز کو غیر قانونی قرار دیا جائے،ایف آئی اے کو گرفتاری، تضحیک اور ہراساں کرنے سے روکا جائے،درخواست پر حتمی فیصلے تک ایف آئی اے کو پٹیشنر کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکا جائے۔

Leave a reply