سابق سٹی ناظم کراچی وفات پا گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق سٹی ناظم کراچی وفات پا گئے
سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان وفات پا گئے ہیں، وہ کافی عرصے سے علیل تھے. نعمت اللہ خان کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے ، وہ کلفٹن کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے
نعمت اللہ خان کے نماز جنازہ کا اعلان بعد میں اہلخانہ کی مشاورت سے کیا جائے گا
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ نعمت اللہ خان کی رحلت سے کراچی ،جماعت اسلامی کو بڑا نقصان ہوا، وہ دیانت اور خدمت کی علامت تھے، انہوں نے ساری زندگی جدوجہد کی، وہ کراچی کے محسن تھے، کراچی کے درو دیوار پر ان کے نام کی تختیاں ملیں گی، انہوں نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ خدمت ہی وہ راستہ ہے جس سے اللہ اور مخلوق خدا کو راضی کر سکتے ہیں، انہوں نے ذات سے بالاتر ہو کر سب کی خدمت کی یہی وجہ ہے کہ سب انکے لئے دعائیں کرتے ہیں. انکے اچھے اخلاق کا اثر ہے کہ آج پورا پاکستان سوگوا ر ہے، نعمت اللہ خان کا جیسا ظاہر خوبصورت تھا ویسے باطن بھی خوبصورت تھا، وہ وکیل تھے لیکن وکالت نہیں کی بلکہ ہمیشہ خدمت کی، جماعت اسلامی دیانت اور امانت کی نشانی ہے اس خاکے مین نعمت اللہ خان نے رنگ بھرا ہے.
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ نعمت اللہ خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ،یہ کراچی کا بہت بڑا نقصان ہے، انہوں نے کراچی کے لئے بہت کام کیا، یہ ریکارڈ پر ہے میں پانچ سال تک رہا میں نے نعمت اللہ خان کے بارے ایک لفظ بھی نہیں سنا جو ان کے خلاف ہو، ہمیشہ انکے لئے اچھے الفاظ استعمال کئے گئے، میرا ان کے ساتھ احترام کا رشتہ تھا، پاکستان اچھے انسان سے محروم ہو گیا، اللہ ان کے درجات بلند کرے، آمین