سابق وزیراعلیٰ پنجاب وفات پا گئے، نماز جنازہ کا بھی اعلان ہو گیا

0
27

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب وفات پا گئے

پارلیمانی سیکریٹری داخلہ پنجاب میاں محمد اختر حیات کے بھائی،جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ضلع گجرات میاں مبین افضل حیات کے والد محترم سابق وزیراعلی پنجاب میاں افضل حیات وفات پا گئے ہیں ، ان کا جسد خاکی لاہور سے آبائی گاؤں کولیاں شاہ حسین منتقل کیا جائے گا، جہاں انکی نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور تدفین کی جائے گی

میاں محمد افضل حیات 16 نومبر 1996 سے 20 فروری 1997 تک پنجاب کے وزیراعلیٰ رہے،انکی نماز جنازہ آج تین بجے کولیاں شاہ حسین میں ادا کی جائے گی. نماز جنازہ میں انکے عزیزو اقارب و پارٹی کارکنان ،رہنما شریک ہوں گے،

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی وفات پر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور انکے لئے دعائے مغفرت کی ہے

Leave a reply