سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ایسا کیا کر دیا کہ مقدمہ درج ہو گیا …

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب ، پیپلزپارٹی کے رہنما سرداردوست محمد کھوسہ کے خلاف ڈی جی خان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،مقدمہ ڈیرہ غازی خان کی تھانہ صدرپولیس نے بجلی چوری کے الزام میں درج کیا ،

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ سکندرآباد فارم ہاوَس پرڈائریکٹ بجلی چوری کرکے ٹیوب ویل چلایا جا رہا تھا، سردار دوست محمد کھوسہ کے ذاتی سیکیورٹی گارڈزبجلی کا کنکشن منقطع نہیں کرنے دیتے،پولیس نے کھوسہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

مساجد کو مفت بجلی دینے کا منصوبہ خطرے میں

بجلی چوروں کے خلاف مہم کے دوران پاکستان میں 31ہزار2سو13ایف آئی آر درج کرکے 4887 ملزمان کوگرفتار کیا گیا جن پر 2ارب سے زائد کے واجبات تھے. اس مہم کے دوران 1ارب7کروڑ97لاکھ روپے وصول کئے گئے۔سب سے زیادہ 14ہزاربجلی چوروںپر لاہور الیکٹرک سپلائی نے ایف آئی آردرج کئے گئے۔

منگلا ڈیم کے تین پاورٹربائن خراب ہونے کی وجہ سے بجلی پیدا نہیں ہورہی. سینیٹ میں انکشاف

Shares: