سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کی گاڑی کے حادثے کی اطلاعات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کو حادثے کی خبریں سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں، تاہم یہ بھی کہا جار ہا ہے کہ حادثہ چند روز قبل پیش آیا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چلنے والی خبر اور تصاویر کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کو موٹروے پر سرگودھا کے قریب حادثہ ہوا، میجر جنرل آصف غفور اور اس کی اہلیہ گاڑی میں سفر کررہے تھے۔ حادثہ گاڑی کے سامنے اچانک گائے آنے سے پیش آیا۔ حادثہ میں میجر جنرل آصف غفور اور ان کی اہلیہ محفوظ رہے۔

https://twitter.com/Patriotic_Pagli/status/1225114549466083329

دوسری جانب کہا جا رہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اسوقت سعودی عرب میں ہیں وہ ادائیگی عمرہ کے لئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں، یہ حادثہ چند روز قبل پیش آیا تھا

تا ہم اس ضمن میں ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی کہ واقعی ان کی گاڑی کو حادثہ ہوا اور کب ہوا.

Shares: