پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن کیس،سابق ڈی جی کے ریمانڈ میں توسیع

0
30

پنجاب یوتھ فیسٹیول کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انورکےجوڈیشل ریمانڈمیں 14 روز کی توسیع کر دی گئی،عدالت نےعثمان انورکی 19 ستمبرکودوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا،احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نےسماعت کی .

رانا مشہور نیب پیشی کے بعد روانہ، نیب نے سوالنامہ اور اگلی تاریخ دیدی

مسلم لیگ ن کے اہم رہنما امریکہ جانے کیلیے ائیر پورٹ پہبنچے تو ایف آئی اے نے روک دیا

سابق ڈی جی سپورٹس پنجاب جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

واضح رہے کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ طور پر کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں نیب لاہور نے پنجاب سپورٹس بورڈ کے سابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور کو گرفتار کیا گیا تھا ، حکومت پنجاب کی جانب سے 2011 اور 2012 میں یوتھ فیسٹیول کروائے گئے جن میں مبینہ طور پر مختلف معاہدوں کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ نیب کے مطابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے یوتھ ایونٹ کیلئے کئے گئے ٹھیکوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مرتکب ٹھہرے، جن معاہدوں میں پیپرا رولز سے بھی انحراف کیا گیا۔

Leave a reply