سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت سے دبئی میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کی تصویر ڈاکٹر عشرت العباد کے ٹوئٹر ہینڈل سے جاری کی گئی ہے۔سابق گورنر سندھ نے کہا کہ آج میری شیر افضل مروت سے ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان کے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عشرت العباد نے کہا کہ میں نے تجویز دی ہے کہ سیاسی استحکام کے لیے بامعنی گفتگو ضروری ہے۔ معاشی مشکلات کے اس دور میں عوام کی راحت اولین ترجیح ہونی چاہیے، جس کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں ہم آہنگی ضروری ہے۔

Shares: