سابق گورنر کی فیکٹری میں اسلحہ دفن، بھائی نے کر دیا انکشاف
سابق گورنر سندھ رعشرت العباد کے بھائی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سابق گورنر مجھے ہراساں کر رہے ہیں،مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، ایک پلاٹ پر ہمارا آپسی تنازعہ ہے جس میں اسلحہ دفن ہو سکتا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے بھائی عامر العباد نے اپنے بھائی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ خاندانی پلاٹ کی وج سے بھائی ہراساں کر رہے ہیں، شارع فیصل تھانے سے مجھے اغوا کرنے کی بھی کوشش کی گئی، اغوا کے بعد یا ویسے مجھے قتل کروایا جا سکتا ہے. سابق گورنر کے بھائی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سابق گورنر سمیت تین بھائ اسرار العباد ، وقار العباد اور عشرت العباد خاندانی پلاٹ کی وجہ سے ہراساں کر رہے ہیں جو فیڈرل بی ایریا بلاک چودہ میں واقع ہے. جس پلاٹ پر تنازعہ چل رہا ہے، وہاں فیکٹری قائم ہے اور مبینہ طور پر اس فیکٹری میں اسلحہ دفن ہوسکتا ہے .عامر العباد کا مزید کہنا تھا کہ پلاٹ کے تنازعہ کی وجہ سے ایس ایچ او شارع فیصل نے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی، اگر مجھے اغوا کیا گیا تو اس کا مقدمہ ایس ایچ او کے خلاف درج ہونا چاہئے.