سابق میر واعظ کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال
مقبوضہ کشمیر میں مولوی محمد فاروق اور سابق حریت رہنما عبدالغنی لون کی برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال رہی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سابق میر واعظ مولوی محمد فاروق اور عبدالغنی لون کی برسی کے موقع ہر مکمل ہڑتال رہی ، سرینگر سمیت تمام شہروں میں تعلیمی و کاروباری ادارے بند رہے، سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی غائب رہی. بھارت فوج نے بھی ممکنہ مظاہروں و احتجاج کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظام کر رکھے تھے.
واضح رہے کہ ہر سال میر واعظ مولوی عمر فاروق کے یوم شہادت پر ہڑتال اور پروگراموںکا انعقاد کیا جاتا ہے.