قصور سے سابق رکن قومی اسمبلی سردار کامل عمر موکل اور سردار حسن نکئی نےمرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری کی حمایت کا اعلان کر دیا.

سردار کامل عمر موکل کی مقامی رہنماؤں کے ہمراہ سیف اللہ قصوری کی رہائشگاہ آمد ہوئی، اس موقع پر ان کا پرتپاک استقبا ل کیا گیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار کامل عمر موکل کا کہنا تھا کہ قائد کے پاکستان کے لئے ہم سیاست میں ہیں،میں نے موکل کی سیاست دیکھی،ہمارا خاندان سیاست میں رہا، میں وزیر رہا،بھائی تحصیل ناظم رہا،میں نے یہاں آ کر دیکھا ایک ایک خاندان چار چار سیٹوں پر کھڑا ہو رہا ہے، کوئی عزت،پیار ،محبت نہیں،جماعتیں بہت ہیں لیکن کام نہیں،مجھے سیف اللہ قصوری ملے میں نے دیکھا یہ لوگ خدمت کر رہے ہیں، میں نے انکی خدمت کے جذبے کو دیکھتے ہوئے ان کی حمایت کا اعلان کر رہا ہوں، یہ اپنی مدد آپ کے تحت علاقے کے مسائل حل کر رہے،شہریوں کی خدمت کر رہے، کل یہ رکن اسمبلی بن گئے تو یہاں کے حالات بدل جائیں گے، میری کوشش یہ ہے کہ قصور ضلع میں ضلع کی سیاست کریں،ہم آزاد حیثیت سے آئے ہیں،مرکزی مسلم لیگ سے الائنس کر کے چلیں گے، خدمت کی سیاست ہی اصل سیاست ہے،میں نے الیکشن لڑنے کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا لیکن سوچ رہا ہوں‌کہ ہم آئندہ الیکشن میں کیا کر سکتے ہیں،سیف اللہ قصوری کا کارواں چلے گا،پاکستان میں مرکزی مسلم لیگ ایک بڑی سیاسی جماعت بنے گی،اس موقع پر سیف اللہ قصوری نے سردار کامل عمر موکل کی جانب سے حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی حمایت سے مرکزی مسلم لیگ علاقے میں مزید مضبوط ہو گی.

Shares: