اسلام آباد ہائیکورٹ نے راجہ پرویز اشرف کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے راجہ پرویز اشرف کی نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کردی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایت دی کہ راجہ پرویزاشرف متعلقہ ٹرائل کورٹس سے رجوع کریں،عدالت اجازت دے تو وزارت داخلہ نام نکالنے میں رکاوٹ نہیں بنے گی،راجہ پرویز اشرف نے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیےاسلام آباد ہائی کورٹ سےرجوع کیا تھا
سلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے کیس کی سماعت ہوئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے عدالتی حکم پر پیراوائز کمنٹس جمع کر دیئے ،وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا کہ کیس احتساب عدالت میں ہے وہی ملک سے باہر جانے کا فیصلہ کرے گی، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ وزارت داخلہ کے اختیار سے نکل گیا ہے؟ سیکریٹری وزارت داخلہ اب نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق فیصلے نہیں لیں گے؟ جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا کہ یہ کیا بات ہوئی متعلقہ ادارے نے سارا معاملہ عدالت پر ڈال دیا؟
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ راجہ پرویز اشرف سابق وزیراعظم ہیں لیکن عدالت اجازت نہیں دے سکتی، اگر اجازت دےدیں توپھر یہ فیصلہ دیگر کیسز پر بھی اثرانداز ہو گا،
راجہ پرویز اشرف کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کو نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کوئی حکم نامہ نہیں ملا ،جب وزارت داخلہ کو اعتراض نہیں تو نیب کو بھی نہیں ہوناچاہیے،
وزارت داخلہ کے نمائندہ نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کا نام 2013 سے ای سی ایل پر موجود ہے، عدالت نے کہا کہ اس بات کا تعین کیسے کیا جائے ٹرائل کے دوران ملک سے باہر جا کر ملزم واپس آئے گا؟ وکیل نے کہا کہ عدالت پرویز اشرف سے ضمانت لے، وہ کیس کی سماعت سے پہلے واپس آئیں گے، چیف جسٹس اطہرمن اللہ کا استفسار نے استفسار کیا کہ فاروق صاحب کیا آپ راجہ پرویز اشرف کی ضمانت دیں گے؟
نندی پور ریفرنس، راجہ پرویز اشرف نے فرد جرم پرعدالت میں کیا کہا؟
فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ پرویز اشرف میری پارٹی کے لیڈر ہیں، میں ان کی ضمانت دینے کو تیار ہوں، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ جب وفاقی حکومت کو اعتراض نہیں تو پھر نیب کو کیوں اعتراض ہے؟ کیسز اسلام آباد کی احتساب عدالت میں چل رہے ہوتے تو ہم رپورٹ منگوا لیتے،
وفاداریاں تبدیل کرنے والوں نے نقصان پہنچایا، راجہ پرویز اشرف
پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ اسحاق ڈار کے کیس میں وہ ملک سے باہر گئے اور واپس لوٹ کر نہیں آئے،
اسلام آباد ہائی کورٹ نے راجہ پرویز اشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا