بیڈ روم میں گھس کرحملہ کیا گیا،سابق رکن اسمبلی کی بیوہ کی درخواست پر مقدمہ

ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے،
0
34
atta qureshi

اسلام آباد بلوچستان ہاؤس میں سابق رکن قومی اسمبلی عطا قریشی کی اہلیہ پر حملہ ہوا ہے

حملے کا مقدمہ سابق وزیر بلوچستان حاجی طورخان اور ان کے چار ساتھیوں کے خلاف درج کیا گیا ہے، تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کردیں، درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ میں پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کی ممبر ہوں، سابق رکن اسمبلی کی بیوہ اپنے بیٹے سمیت کمرہ نمبر 202 میں رہتی ہوں، گزشتہ روز 5 افراد زبردستی ہمارے گھر میں داخل ہوئے، ملزمان نے میرے بیٹے اور مجھے تشدد کا نشانہ بنایا،قتل کی دھمکیاں دیں ،میرا پہلے بھی ایک بیٹا قتل ہوچکا یے ،جو افراد میرے کمرے میں داخل ہوئے ان میں حاجی طور خان بلوچستان کا سابق وزیر بتایا گیا ہے، اسکے ساتھ چار افراد تھے جنہوں نے ہمیں ہراساں کیا، بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا،میں نے روکا تو ملزمان نے میرے بیٹے کو تھپڑ مارے، مجھے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،میرا دوپٹہ کھینچ لیا گیا،میں دل کی مریضہ ہوں، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے،

قبل ازیں زاہدہ عطا قریشی نے بلوچستان ہاؤس میں خود پر ہونے والے حملے کے بارے میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی اور کہا کہ وہ علاج کے سلسلے میں بلوچستان ہاؤس میں رہ رہی ہیں، ان پر اور ان کے بیٹے پر سابق صوبائی وزیر طوراتمان خیل نے ساتھیوں کے ہمراہ بیڈ روم میں گھس کر حملہ کیا، طور اتمان خیل اور ان کے ساتھیوں نےگولیاں مارنے کی دھمکیاں دیں، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا میرا ایک جوان بیٹا پہلے بھی قتل کیا جاچکا ہے، نگران وزیراعظم، چیف جسٹس اور چیئرمین پیپلز پارٹی ہمارے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھائیں

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

 وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی

 نامزد دو افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے

سکھر کے سینئر صحافی جان محمد مہر کو گولیاں مار دی گئی ہیں،

شہری کی بھینسیں اورطلائی زیورات لے جانیکا الزام 

police case

Leave a reply