سابق رکن اسمبلی کے گھر چھاپہ ، سونا،غیر ملکی اسلحہ،شراب کی بوتلیں،کروڑوں روپے برآمد

0
373
sona

سابق رکن اسمبلی کے گھر چھاپے کے دوران سونے کی سلاخیں،شراب کی بوتلیں،کروڑوں روپے برآمد کر لئے گئے

واقعہ بھارت کا ہے ، بھارت میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے دوران ہریانہ میں آئی این ایل ڈی کے سابق رکن اسمبلی دلباغ سنگھ کے گھر چھاپہ مارا، محل نما گھر سے چھاپے کے دوران پانچ کروڑ کی نقدی، چار سے پانچ کلو سونا، شراب کی سو بوتلیں اور غیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے،سو سے زائد گولیاں برآمد کی گئی ہیں، دلباغ سنگھ کے گھر چھاپے کے بعد ای ڈی نے کاروائیاں مزید تیز کیں او ر دیگر مقامات پر بھی چھاپے مارے

دلباغ سنگھ کے گھر چھاپے کے دوران سے غیرملکی اسلحہ کے ساتھ تین سو کاٹنوں میں غیر قانونی سامان برآمد ہوا ہے، دلباغ سنگھ کو کان کنی کے لئے ایک لائسنس لیز پر دیا گیا تھا ،لیز ختم ہو چکی تھی تا ہم ابھی تک کام جاری تھا جس پر منی لانڈرنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے ای ڈی نے چھاپہ مارا تو سو سے زائد شراب کی بوتلیں،پانچ کروڑ نقد ،چار پانچ کلو سونا ملا،دلباغ سنگھ کے گھر سے کئی جائیدادوں کے کاغذات بھی ملے،ای ڈی نے جمنا نگر میں کاروائی کی

دلباغ سنگھ کے گھر چھاپے کے بعد ای ڈی نے بی جے پی لیڈر اور کرنال کے سابق ڈپٹی میئر منوج وادھوا اور ریاستی کانگریس ایم ایل اے سریندر پنوار کے گھروں پر چھاپے مارے،نی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کی دفعات کے مطابق، ان رہنماؤں کے 20 سے زائد مقامات پر ٹھکانوں‌پر چھاپے مارے گئے،

خواتین اگر اسی لگن سے کام کرتی رہیں گی تو جیت انشااللہ پیپلزپارٹی کی ہی ہوگی،

قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

عمران خان کی جانب سے تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ افسوسناک تھا،بلاول بھٹو

ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

Leave a reply