سابق صوبائی سیکرٹری خزانہ کو کرپشن کیس میں عدالت نے سنائی سزا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کوئٹہ نے بلوچستان میگا کرپشن کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا

عدالت نے سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو 10 سال قید کی سزا سنا دی عدالت نے مشتاق رئیسانی کی تمام جائیداد ضبط کرنےکاحکم دے دیا احتساب عدالت کوئٹہ نے سابق مشیرخزانہ خالد لانگو کو 2 سال 2 ماہ قید کی سزا کا حکم بھی دیا سابق سیکریٹری بلدیات عبدالباسط،سیکریٹری لوکل کونسل فیصل جمال کو بری کر دیا گیا

مشتاق رئیسانی کو میگا کرپشن کیس میں 6 مئی 2016کو گرفتار کیا گیا تھا مشتاق رئیسانی کے گھر سے 64 کروڑ روپے سے زائد کی نقدی اور زیورات ملے تھے کیس میں گرفتار ٹھیکہ دار سہیل مجید اور اس کے بھائی کو پلی بارگین کے بعد رہا کر دیا گیا تھا

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب کا ایک اجلاس بھی ہوا تھا جس میں نیب بلوچستان کی کارکردگی کی چیئرمین نیب نے تعریف کی تھی اور نیب بلوچستان کے کام کو سراہا تھا

Shares: