سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن پر حکومت مہربان، بڑا عہدہ مل گیا

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بڑا عہدہ مل گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کو چیرمین فیڈرل لینڈ کمیشن مقرر کر دیا .

سابق بیوروکریٹ بابر یعقوب فتح محمد کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،بابر یعقوب فتح کو اپوزیشن جماعتوں کی مخالفت کے باعث چیف الیکشن کمیشن نہیں بنایا جا سکا تھا

بابر یعقوب گزشتہ سال دسمبر میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کےعہدے سے ریٹائرڈہوئے تھے،بابریعقوب کوچیرمین فیڈرل لینڈ کمیشن لگانے کی منظوری وفاقی کابینہ سے بذریعہ سرکولیشن سمری لی گئی،

چیف الیکشن کمشنر کے لئے بھی حکومت نے بابر یعقوب کا نام دیا تھا لیکن اپوزیشن جماعتوں کی مخالفت کی وجہ سے حکومت نے بابر یعقوب کا نام واپس لیا تھا،

Comments are closed.