سابق صوبائی وزیر سبطین خان کو آج عدالت پیش کیا جائے گا

0
84

تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر سبطین خان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سبطین خان کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے، گزشتہ سماعت پر عدالت نے سابق صوبائی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا، آج نیب حکام سبطین خان کو احتساب عدالت میں پیش کریں گے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، غیر متعلقہ افراد کو احاطہ عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی.

چوہدری برادران کے دور میں اربوں کی کرپشن کرنیوالے صوبائی وزیر جنگلات گرفتار

نیب کی جانب سے گرفتاری، صوبائی وزیر نے دیا استعفیٰ

 

سبطین خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2007 میں جب چوہدری برادران اقتدار میں تھے بطور وزیر چنیوٹ میں معدنی وسائل کا ٹھیکہ دیا اور اروبوں رپے کی کرپشن کی،.

واضح رہے کہ نیب نے سبطین خان کو گرفتار کیا تو انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا. صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے سیاست کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا، وہ 1990 سے 93 سے پنجاب اسمبلی کے رکن رہے اور ساتھ میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات بھی تھے، چوہدری برادران کی جب حکومت بنی تو وہ وزیر معدنیات بنے، گزشتہ الیکشن میں صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور الیکشن جیتے، تحریک انصاف نے انہیں صوبائی وزیر بنا یا تھا.

Leave a reply