سابق صوبائی وزیر داخلہ کی درخواست ضمانت ہائیکورٹ نے منسوخ کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بچی اغوا کیس میں بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی کی ضمانت منسوخ کر دی گئی ہے

بلوچستان ہائیکورٹ نے سرفراز بگٹی کی ضمانت کی توثیق سے متعلق دائر درخواست پرفیصلہ سنادیا، عدالت نے سرفراز بگٹی کی درخواست ضمانت منسوخ کر دی ہے، بلوچستان ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنادیا

واضح رہے کہ 17 جنوری کو بلوچستان ہائیکورٹ نے سینیٹر سرفراز بگٹی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی ۔ عدالت نے سینیٹر کو 3 لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ سید منیر احمد آغا نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر میر سرفراز بگٹی سے متعلق درج مقدمے میں ان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا

واضح رہے کہ سینیٹر سرفراز بگٹی پر 10 سالہ ماریہ کے اغواء میں معاونت کا مقدمہ درج ہے۔ انہوں نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے گرفتاری کے حکم پر ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت لی تھی۔ جو آج عدالت نے منسوخ کر دی

Comments are closed.