معروف اداکارہ صبور علی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی اور معافی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا ویب پر شیئر کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ صبور علی نے ڈرامہ سیٹ پر ایک شخص کی ویڈیو بنائی جو کھڑکی کا شیشہ صاف کر رہا ہے ،اداکارہ نے یہ ویڈیو انسٹا گرام پر بھی شیر کر دی، ویڈیو میں اداکارہ شیشہ صاف کرنے والے کا تمسخر اڑا رہی ہے اور کہتی ہے کہ کیا خواب لے کر اس کی ماں نے اس کو گھر سے بھیجا ہو گا، نہصرف اداکارہ نے یہ کہا بلکہ اس نے قہقہے بھی لگائے، ویڈیو میں اداکارہ صبور علی کے ہمراہ اداکارہ صحیفہ بھی موجود ہیں جو خود طنز کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ گھر میں صبح اٹھ کر بستر کی چادر یا کمبل بھی ٹھیک نہیں کرتا ہو گا اور اب یہاں یہ کام کر رہا ہے۔جب کہ سیٹ پر اداکار عفان وحید بھی موجود تھے جن سے صبور نے سوال کہ آپ اس کھڑی صارف کرنے والے کے بارے میں کیا خیال ہے جس پر اداکار نے جواب دیا کہ وہ محنت کر رہا اہے اس پر بھی دونوں اداکاروں نے خوب قہقہے لگائے۔ ادارکارہ کی جانب سے بنائی جانے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے. ایکصارف نے لکھا کہ ’نام نہاد آپ جیسی سلیبرٹیز سے ہزاردرجے یہ بہتر ہے ‘۔ایک اور صارف نے ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ آپ دونوں سے ہزار درجے بہترہے‘
اداکارہ صبور علی پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور باغی ٹی وی ڈاٹ کام پر خبر شائع ہونے کے بعد صبور علی نے ایک ویڈیو پیغام میں معافی مانگ لی. صبور علی کا کہنا تھا کہ کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت کرتی ہوں، چھوٹی چھوٹی باتوں اور غلطیوں پر معاف کرنا سیکھیں، غلطی سب سے ہو جاتی ہے. صبور نے ویڈیو میں شیشہ صاف کرنے والے احسان شیخ سے بھی معافی مانگی اور کہا کہ دل آزاری پر معذرت خواہ ہوں.صبور علی کے ساتھ دوسری اداکارہ صبیحہ خان نے بھی ویڈیو میں کہا کہ ہمارے پاس معافی مانگنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں، کچھ ایسی بات ہوئی جو سوشل میڈیا پر نہیں ہونی چاہیے تھی.