سابق خاتون رکن اسمبلی کا بھائی کرپشن کے الزام میں گرفتار

0
49
arreanti

سابق خاتون رکن اسمبلی کا بھائی کرپشن کے الزام میں گرفتار

اینٹی کرپشن سرگودھا نے نادیہ عزیزسابقہ ایم پی اے کے بھائی کو خزانہ سرکار کو 91لاکھ56ہزار5سو82روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

ملزم ذوالفقار علی نے نادیہ عزیز سابقہ ایم پی اے کا اثر روسوخ استعمال کرتے ہوئے بغیر نقشہ پاس کروائے پرائیویٹ میڈیکل کالج تعمیر کرکے خزانہ سرکار کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا تھا۔ ملزم نے سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے پرائیویٹ میڈیکل کالج کی تعمیر کے لیے نقشہ کی منظوری کے لیے کمرشل فیس کی بجائے رہائشی سکیم کے ریٹ لگوائے اور بغیر منظوری کے کمرشل بلڈ نگ تعمیر کی تھی۔

چک نمبر41 شمالی جو کہ رہائشی سکیم کے لیے منظور کیا گیا تھاجہاں پرڈاکٹر نادیہ عزیز، سابقہ ایم پی اے نے اپنا سیاسی اثر و رسوخ استعال کرتے ہوئے اپنے بھائی ذوالفقار علی کے لیے ضلع کونسل کے افسران و اہلکاران کی ملی بھگت سے 83 کنال 4 مرلے پر مشتمل ایک غیر قانونی کمرشل بلڈنگ (میڈیکل کالج) تعمیر کر وائی۔ جبکہ فیس رہائشی سکیم کے ریٹ کے مطابق جمع کروائی گئی جس سے جس سے خزانہ سرکار کو91 لاکھ 56 ہزار5 سو82 روپے کا نقصان پہنچایا گیا تھا۔ جس پر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ایکشن لیتے ہوئے انکوائر ی کے احکامات دئیے، انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر ملزم ذوالفقار علی ولد عزیز الحق اور دیگر ملزمان کے خلاف خزانہ سرکار کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا تھا اور مقدمہ کی تفتیش ڈپٹی ڈائریکٹر (تفتیش) اینٹی کرپشن سرگودھا کے سپرد کی، جنہوں نے تفتیش کے دوران الزام ثابت ہونے پر ملزم ذوالفقار علی ولد عزیز الحق کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی ملزمان کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

Leave a reply