قصور
انتظامیہ سے مبینہ ملی بھگت سبزیوں کی من مرضی کی قیمتوں پر فروخت جاری شہری چلا اٹھے ڈی سی قصور سے سرکاری قیمتوں پر سبزیوں کی فروخت یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا
تفصیلات کے مطابق قصور راءوں خان والا راجہ جھنگ الہ آباد،تلونڈی،شامکوٹ،ارزانی پور و گردونواح میں دکاندار سبزیاں سرکاری ریٹ لسٹ کیمطابق فروخت کرنے کی بجائے من مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں جن میں گوبھی 60 روپے کلو کی بجائے 100لیموں 160کی بجائے 400 روپے ،آلو 70روپے کی بجائے 90روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کئے جا رہے ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے شہریوں وقاص ،بلال ،وسیم ،عبداللہ ،ابوبکر و دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ دکاندار گراں فروشی کی انتہا کئے ہوئے ہیں انتظامیہ کو تحریری طور پر شکایات کرنے کے باوجود گراں فروشوں کیخلاف کارروائی نہیں ہوئی ہے یہاں تک کہ حکومت کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی ریٹس ایپ بھی بے معنی ثابت ہو رہی ہے جبکہ دکانداروں کے گاہکوں سے جھگڑنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ڈی سی قصور سرکاری ریٹ لسٹ کیمطابق سبزیوں کی فروخت کو یقینی بنائیں تاکہ مہنگائی کے مارے لوگ سکھ لے سکیں
Shares: