قصور
سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان،نوٹس کی اپیل
تفصیلات کے مطابق قصور میں آج شہریوں نے ایک بار پھر سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ محسوس کیا ہے جس نے گھریلو بجٹ پر بوجھ بڑھا دیا ہے
قصور کی مقامی منڈیاں روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں فراہم کرتی ہیں لیکن عوام کا کہنا ہے کہ عام بازار میں قیمتیں سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ ہیں
مقامی لوگ شکایت کر رہے ہیں کہ سبزی منڈی روڈ کی حالت خراب ہے، سڑک نہ بننے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ اور رسد کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے، اور یہ اضافہ قیمتوں میں منتقل ہو رہا ہے
قیمتوں کے بڑھنے کی کئی وجوہات اور بھی ہیں جن میں بارشوں سے نقصانات، ذخیرہ اندوزی، اور مانگ و رسد کا عدم توازن شامل ہے
آلو، ٹماٹر اور پیاز،انگور،سیب وغیرہ کی قیمتیں حالیہ ہفتوں میں تیزی سے اوپر گئیں ہیں
جبکہ لہسن اور ادرک جیسی مصالحہ جات خاص طور پر مہنگی ہو رہی ہیں
شہریوں کا کہنا ہے کہ تنخواہیں اور آمدنی وہی ہیں مگر کچن کے اخراجات پورے خاندان پر اثر انداز ہو رہے ہیں
شہریوں نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر عمل کرایا جائے اور منڈی کمیٹی یا ٹرانسپورٹرز کی مانیٹرنگ بہتر ہو تو کافی حد تک فائدہ ہو گا