راجن پور ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار کنور اویس ) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بڑی کارروائی۔ذخیرہ کی گئی گندم کی 10ہزار بوریاں بر آمد۔ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے سبحان کاٹن فیکٹری سے دس ہزار گندم کی ذخیرہ شدہ بوریاں برآمد کر لیں۔ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ برآمد کی جانے والی گندم محکمہ خوراک کے حوالے کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ایسی حرکت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Shares: