کراچی کا شہری سادہ لباس افراد کے ہاتھوں ڈیجیٹل واردات کا شکار ہوگیا۔ کراچی ایئرپورٹ پر سادہ لباس افراد نے شہری کو روکا اور دفتر لے گئے اور اپنے اکاؤنٹ میں متاثرہ شہری کے اکاؤنٹ سے ساڑھے 8 لاکھ ڈالر ٹرانسفر کرلیے۔

متاثرہ شہری کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا،واردات تیس ستمبر کو کراچی ایئرپورٹ پر پیش آئی، متاثرہ شہری کی عدالت میں درخواست پر ایس ایس پی ملیر کو تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق کیماڑی کے رہائشی نوجوان کو پشاور جاتے ہوئے روکا گیا، متاثرہ شہری نے وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔

Shares: