صدر آصف علی زرداری سے قطر میں عراقی ہم منصب عبداللطیف جمال رشید نے ملاقات کی، جس میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق کیا گیا جبکہ بزنس ٹو بزنس روابط اور ویزا سہولتوں میں اضافے پر گفتگو ہوئی۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں صدر آصف زرداری سے عراقی ہم منصب عبداللطیف جمال رشید نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور عراق کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔پاکستان اور عراقی رہنماؤں کی ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق کیا گیا جبکہ بزنس ٹو بزنس روابط اور ویزا سہولتوں میں اضافے پر بھی گفتگو کی گئی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی زائرین کیلئے عراقی حکومت کے تعاون کو سراہا۔ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔

Shares: