صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے کرم دھماکے کی مذمت

0
105

صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے کرک کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب آئی ای ڈی دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی۔ صدر مملکت نے ضلع کرم میں بم حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، صدر مملکت نے شہداء کے جذبہ حب الوطنی اور فرض شناسی کو سراہا۔انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے کردار کی تعریف کی ۔ صدر مملکت نے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا، کہاکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اِداروں کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔ صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا،اور صبر جمیل کی دعا کی، انہوں نے شہداء کیلئے بلندی درجات کی بھی دعا ۔ واضح رہے کہ ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا، بارودی سرنگ دھماکے میں مادر وطن کے 5سپوت شہید ہو گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سمیت اہم سیاسی شخصیات نے کرم دھماکے میں شہادتوں پر اظہار افسوس کیا ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دہشت گردی کی کارروائی کی شدید مذمت کی، وزیراعظم نے شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور شہداء کیلئے بلندیٔ درجات کی دعا کی۔شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ضلع کرم میں آئی ای ڈی دھماکے میں سکیورٹی فورسزکے پانچ جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔علی امین گنڈا پور نے شہداء کے درجات کی بلندی اورپسماندگان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی، انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ملک میں امن کی خاطرسکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں، ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، قوم کو سکیورٹی فورسز کی ان قربانیوں پر فخر ہے۔
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کرم کےعلاقے صدہ میں بارودی سرنگ دھماکہ میں جوانوں کی شہادت پر ورثا سے اظہار تعزیت کیا، گورنر نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، امن کیلئے قیمتی جانیں قربان کرنیوالے سکیورٹی فورسز کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسزکے ساتھ کھڑی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا

Leave a reply