صدرانٹرنیشنل کرائسس گروپ اور وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کی ملاقات

0
53

صدرانٹرنیشنل کرائسس گروپ رابرٹ مالے نے نیویارک میں وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقات کی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سےمتعلق تبادلہ خیال کیا گیا،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیونافذ کرکے80لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنارکھا ہے،مقبوضہ کشمیرمیں انسانی جان بچانےوالی ادویات اورخوراک تک میسرنہیں ہورہی ،بین الاقوامی میڈیا،انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کاپردہ چاک کر رہی ہیں ،خطےمیں دیرپاقیام امن کیلیے باہمی تنازعات کاحل ناگزیر ہے،

بھارت کی حماقت سے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال اور خراب ہوسکتی ہے، قریشی

نیو یارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل سے وزیراعظم کی ملاقات ہوئی ،ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل کو مقبوضہ وادی کی صورت حال سے آگاہ کیا گیا ،ایمنسٹی انٹرنیشنل کے انڈیا چیپٹر نے رپورٹ میں بھارتی حکومت کی زیادتیوں کا ذکرکیا ہے،ایمنسٹی انڈیا چیپٹر کو سرگرمیاں جاری رکھنے کیلیے بھارتی عدالت سے رجوع کرنا پڑتا ہے،امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے بھی وزیراعظم کی ملاقات ہوئی ،وزیراعظم عمران خان کی سینیٹر لنزے گراہم سے بھی ملاقات ہوئی،لنزے گراہم نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر صدر ٹرمپ کو آگاہ کیا تھا،زلمے خلیل زاد نے طالبان سے ملاقات سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا،آئی سی آر سی کے ادارے کو مقبوضہ کشمیر میں کام نہیں کرنے دیا جارہا،

Leave a reply