صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی اسپتال کے 37 ملازمین کو کورونا ہیلتھ رسک الاؤنس دینے کے حکم کی توثیق کر دی
صدر عارف علوی نے رسک الاؤنس دینے کے لیے تازہ سمری پی ایم سیکریٹریٹ بھیجنے کا حکم برقراررکھا ،صدر مملکت نے محتسب کے حکم کے خلاف وزارت قومی صحت خدمات کی اپیل مسترد کردی ، فیڈرل گورنمنٹ سروسز اسپتال کے 37 ملازمین کو نان کلینکل قرار دے کر الاؤنس سے محروم کر دیا گیا تھا مقبول احمد اور دیگر شکایت کنندگان نے الاؤنس نہ ملنے پر وفاقی محتسب کو شکایت کی تھی
درخواست گزار نے کہا کہ محکموں کے سربراہان کی ہدایت پر خطرے کے باوجود کورونا میں فرائض انجام دیتے رہے، متعدد ملازمین کو الاؤنس ادا کیا گیا ، ہمیں نان کلینکل اسٹاف قرار دے کر امتیازی سلوک کیا گیا ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کلینکل اور نان کلینکل عملہ ایک جیسے پرخطر ماحول میں کام کرتا ہے ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ایجنسی کے باقی 37 ملازمین کو الاؤنس دینے کی سفارش کی ، وزارتِ صحت کی اپیل بدانتظامی ثابت ہونے پر مسترد کی جاتی ہے ،
سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج
الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا
فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج
دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کے ان احکامات کو برقرار رکھا ہے کہ چار بہنوں کو ان کے مرحوم والد کی وراثت میں ملنے والی جائیداد میں ان کا حصہ دینے کے بعد جائیداد کو کھلی نیلامی،فروخت اور اس سے حاصل ہونے والی رقم تمام بہن بھائیوں میں تقسیم کی جائے گی۔