مزید دیکھیں

مقبول

گوجرانوالہ: ریڈ بک میں درج انسانی سمگلر سمیت دو ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) ایف آئی اے...

ننکانہ : اسپائر کالج موڑکھنڈا میں ذہین طلباء کی پذیرائی، انعامات تقسیم

ننکانہ صاحب(نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) اسپائر کالج موڑکھنڈا نے...

ٹیسلا کی فروخت میں زبردست کمی،تاریخ کی سب سے بڑی گراوٹ

ٹیسلا کی فروخت میں اس سال کے ابتدائی تین...

صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے،شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے اور ان کی صحت کے حوالے سے جو خبریں گردش کر رہی ہیں، وہ بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ صدر آصف زرداری کو دبئی منتقل کرنے کی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ صدر آصف زرداری جلد مکمل صحت یاب ہوں گے۔

خیال رہے کہ صدر آصف زرداری کو گزشتہ دنوں نواب شاہ سے کراچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کو انفیکشن اور بخار کی شکایت تھی، جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا۔

دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے بھی صدر آصف زرداری سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ "پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، اللہ آپ کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔” وزیراعظم کے اس پیغام سے صدر زرداری کو عوام کی دعاؤں اور محبت کا احساس ہوا۔دوسری جانب، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صدر آصف زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم کو ٹیلیفون کیا اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ کامران ٹیسوری نے ڈاکٹر عاصم سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم سب آپ کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔”

اس تمام صورتحال میں سندھ کے سیاسی حلقوں اور عوام کی دعائیں صدر آصف زرداری کے ساتھ ہیں، اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ جلد اپنی صحت بحال کر کے عوام کے درمیان واپس آئیں گے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan