صدر کی توہین خاتون صحافی کو مہنگی پڑ گئی،جیل بھجوا دیا گیا
صدر مملکت کی توہین پر خاتون صحافی کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا
واقعہ ترکی میں پیش آیا جہاں ایک خاتون صحافی نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی مبینہ توہین کی ، خاتون صحافی صدف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بیل محل پر چڑھ جائے تو وہ بادشاہ نہیں بن جاتا البتہ محل باڑہ ضرور ہوجاتا ہے
"Öküz saraya çıkınca kral olmaz. Ama saray ahır olur."
Çerkes atasözü
— Sedef Kabaş (@SedefKabas) January 21, 2022
خاتون صحافی کی اس ٹویٹ پر انہیں ہفتے کی شب گرفتار کیا گیا اور عدالت پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں جیل بھجوا دیا، خاتون صحافی کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ آزادی اظہارِ رائے کی خلاف ورزی ہے، وہ اس کیس کا بھرپور دفاع کریں گے
ترکی کے قوانین کے مطابق صدر کی توہین کے الزام میں عدالت ایک سے چار سال تک قید کی سزا سنا سکتی ہے جب سے رجب طیب اردوان صدر بنے ہیں تب سے توہین صدر کے قانون کے تحت کئی لوگ زیر عتاب آ چکے ہیں،الجزیرہ ٹی وی کے مطابق 2014 میں جب طیب اردگان ترکی کے صدر بنے اس کے بعد اب تک گزشتہ سات سالوں کے دوران صدر کی توہین پر ایک لاکھ 60 ہزار 169 تحقیقات کی جاچکی ہیں اب تک صدر کی توہین پر 35 ہزار 507 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور عدالتوں نے 12 ہزار 881 افراد کو اردگان کی توہین کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائیں سنائی ہیں
ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی خاتون صحافی صدف کباس کو ترک صدر کےخلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر جیل بھیج دیا گیا وہاں کسی نے Harassment کا شور نہیں مچایا، بلکہ اس صحافی کی بدتہذیبی کا برا منایا یہاں صرف دو، تین ٹوکریوں کےملک دشمن بیانیے اور FAKE نیوز پر ایسا علاج ہوجائے تو پورا میڈیا سیدھا ہو جائے
ترکی کی خاتون صحافی صدف کباس کو ترک صدر کےخلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر جیل بھیج دیا گیا
وہاں کسی نے Harassment کا شور نہیں مچایا، بلکہ اس صحافی کی بدتہذیبی کا برا منایا
یہاں صرف دو، تین ٹوکریوں کےملک دشمن بیانیے اور FAKE نیوز پر ایسا علاج ہوجاۓتو پورا میڈیا سیدھا ہو جاۓ
— Naeem Khan Update (@NaeemAbbasPK) January 23, 2022
پولیس نے 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی
پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی
پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی