صدر مملکت نے ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس مانگ لئے

0
41

صدر مملکت نے ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس مانگ لئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہو گا، وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا

دوسری جانب صدر عارف علوی نےممنوعہ بورکےاسلحہ لائسنس مانگ لیے،وفاقی کابینہ آج صدرمملکت کواسلحہ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کریگی،وفاقی وزارت داخلہ نے معاملہ وفاقی کابینہ کو بھجوایا تھا،صدر مملکت کو ممنوعہ اسلحے کا لائسنس دینے کی منظوری ایجنڈےمیں شامل ہے.

وفاقی کابینہ اجلاس میں احساس پروگرام میں پارلیمنٹیرینز کی شمولیت کا معاملہ زیر غور آئے گا،آڈٹ اوورسائٹ بورڈکےممبران کےاستعفے اورنئےممبران کی تقرری کی منظوری دی جائیگی، کابینہ گندم خریداری کی پالیسی برائےسال21-2020کی منظوری دےگی،معدنیات پر عائد رائلٹی،رینٹ اورلیزمیں اضافے کی منظوری بھی دی جائےگی،

کابینہ اجلاس میں ہمسایہ ممالک میں کرونا وائرس کے حوالہ سے پیدا شدہ صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا، اجلاس میں چین میں پھنسے پاکستانی طلبا بارے میں بھی مشاورت ہو گی، اجلاس کے بعد فردوس عاشق اعوان میڈیا کو بریفنگ دیں گی

Leave a reply