حب : تھانہ صدرکی حدود میں ڈکیتی کی وارداتوں کاسلسلہ نہ تھم سکا

حب،باغی ٹی وی(حکبم بلوچ)صدر تھانہ کیحدود میں ڈکیتی کی وارداتوں کاسلسلہ نہ تھم سکا
گزشتہ شب حب صدر پولیس اسٹیشن کے حدود میں مسلح ڈاکوؤں کا بھینسوں کے باڑے میں ڈکیتی کی کوشش ،مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے باڑے کے مالک کو زخمی کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے -زرائع کے مطابق گزشتہ شب صدر پولیس اسٹیشن کے حدود ایم این اے لسبیلہ گوادر کے رہائش گاہ کے قریب خالد ٹاؤن میں واقع باڑے پر نامعلوم مسلحہ ڈاکوؤں نے باڑے پر لوٹ مار کی کوشش کی جس پر باڑے کے مالکذوالفقار ولد گاجی بخش رند نے مزاحمت کی مزاحمت پر مسلحہ ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکےذوالفقار رند کو شدید زخمی کر دیا جسے سول ہسپتال منتقل کیا گیا، واضع رہے گزشتہ شب علاقہ مکینوں نے پیرکس روڈ پر نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں کو مسلسل گشت کرتے دیکھا جس کی نشاندہی سوشل میڈیا پر کی گئی تاہم صدر پولیس کا شہر میں گشت نہ ہونے کے سبب چوری ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن گئی، ذرائع کا کہنا ہی کہ ایک ہی ہفتے میں صدر پولیس اسٹیشن کے حدود میں متعد چوری ڈکیتی کی وارداتوں نے پولیس کی اعلیٰ کارکردگی کا پول کھول دیاہے،عوامی حلقوں کاکہنا ہے کہ تھانہ صدر پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے،موجودہ ایس ایچ او نے جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے،جس سے شہری عدم تحفظ کا شکارہیں ، علاقہ مکینوں کا آئی جی بلوچستان اور وزیر داخلہ بلوچستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

Comments are closed.