روس،صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ شروع

0
78

روس میں‌صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے، روس میں ووٹنگ کا عمل تین دن تک جاری رہے گا

صدارتی انتخابات کے موقع پر روس بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،روسی صدارتی انتخابات کے لیے یوکرین کے الحاق شدہ علاقوں میں بھی پولنگ کا عمل جاری ہے،روس کے صدارتی انتخابات میں پہلی بار 29 علاقوں کے ووٹر آن لائن ووٹ ڈال رہے ہیں، صدارتی انتخابات کی پولنگ اتوار کو ختم ہو گی اور اسکے بعد نتائج کا اعلان ہو گا، موجودہ روسی صدر پیوٹن کی جیت کا امکان ہے،

روسی صدرولادیمیر پیوٹن نے اپنے ملک کے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات میں حصہ لیں، ایک ساتھ آگے بڑھنے کے لیے ہمارے اتحاد اور عزم کی تصدیق ضروری ہے،آپ کا ہر ووٹ قیمتی اور اہم ہے اس لیے میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ اگلے تین دنوں میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں پولنگ اسٹیشن ہرشہر، قصبے اورگاؤں میں کھلے رہیں گے۔

Leave a reply